5 ستمبر 2017 - 21:20
برطانیہ کی 53 فیصد آبادی بے دین اور لا مذہب

برطانیہ میں نیشنل سینٹر فار سوشل ریسرچ نے 3 ہزار کے قریب لوگوں کا سروے کیا جس سے معلوم ہوا کہ 53 فیصد لوگ کسی مذہب سے وابستہ نہیں ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں نیشنل سینٹر فار سوشل ریسرچ نے 3 ہزار کے قریب لوگوں کا سروے کیا جس سے معلوم ہوا کہ 53 فیصد لوگ کسی مذہب سے وابستہ نہیں ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق حالیہ سروے سے معلوم ہوا کہ نوجوانوں کی تقریباً 2 تہائی تعداد مذہب پر یقین نہیں رکھتی، البتہ وہ لوگ جن کی عمریں 75 برس سے اوپر تھیں، ان میں سے 75 فیصد نے کہا کہ وہ مذہب پر ایمان رکھتے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ جو مذہبی خاندان میں پیدا ہوئے تھے، ان میں سے 40 فیصد کے قریب اب مذہب پر یقین کھو بیٹھے ہیں جبکہ سب سے ڈرامائی تبدیلی اینگلیکن فرقے کے لوگوں میں آئی ہے اور 2000 کے مقابلے پر ان کی تعداد آدھی رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ 1983 میں کیے جانے والے ایسے ہی ایک سروے میں 31 فیصد برطانوی شہریوں نے کہا تھا کہ ان کا کوئی مذہب نہیں ہے لیکن اب 53 فیصد نے کہا ہے کہ ان کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169